''آپ دونوں تو وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں'' فیصل واوڈا کا اسدعمر اور شاہ محمود قریشی سے کابینہ اجلاس میں استفسار

  • June 24, 2020, 2:17 am
  • Political News
  • 149 Views

''آپ دونوں تو وزیراعظم بننا چاہتے ہیں'' فیصل واوڈا کا اسدعمر اور شاہ محمود قریشی سے کابینہ اجلاس میں استفسار، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ ہ کمزور لوگوں کو عہدوں پر لگانے کا نقصان عمران خان کی ذات کو ہوا، معلوم نہیں عمران خان کو کس نے مشورہ دیا کہ کمزور لوگوں کو لگائیں جو ہر بات کی ڈکٹیشن لیں، نوازشریف اور بےنظیر بھٹو نے اس لیے کمزور لوگوں کو اہم عہدوں پر لگایا کہ قیادت بچوں کو منتقل کرنا تھی، عمران خان کا تو یہ مسئلہ نہیں ہے۔
انہوں نے انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ پہلے جہانگیر ترین نے اسد عمر کو نکلوایا اور پھر اسد عمر نے جہانگیر ترین کی چھٹی کرادی۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ جب پی ٹی آئی حکومت بنی تو جہانگیر ترین ،اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کے اختلافات اتنے بڑھ گئے کہ پولیٹیکل کلاس سارے کھیل سے ہی باہر ہوگئی اور جن لوگوں نے یہ خلا پر کیا وہ سیاست سے تھے ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئے آنے والے لوگ نہ عمران خان کی سوچ سے ہم آہنگ ہیں اور نہ ان میں صلاحیت ہے۔اس انٹرویو کے بعد آجاسدعمر اور شاہ محمود نےکابینہ اجلاس میں فواد چودھری کے انٹرویو پر بھرپور احتجاج کیا تھا۔ اس احتجاج کے جواب میں فیصل واوڈا نے دونوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ''آپ دونوں تو وزیراعظم بننا چاہتے ہیں''۔ اس پر وزیراعظم عمران خان نے تمام وزراء کو متنازعہ بیانات دینے دے روک دیا۔ فواد چودھری نے کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کو وضاحت دی کہ میرے بیان کو سیاق واسباق سے ہٹ کر چلایا گیا، حکومت کو متنازع بنانا میرا ارادہ نہیں تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے تمام وزراء کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ کوئی متنازعہ بیان نہ دیا جائے۔