پنجابی کامیڈی فلم ’’ بھجی ان پرابلم ‘‘ کیلئے اکشے کمار کے آئٹم سونگ کی ویڈیو ریلیز

  • October 28, 2013, 12:51 pm
  • Entertainment News
  • 246 Views


فلم پندرہ نومبر کو ریلیز کی جائے گی ، فلم کو اکشے کمار نے پروڈیوس کیا ہے
ممئی (آن لائن) بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کی پنجابی کامیڈی فلم ’’ بھیجی ان پرابلم ‘‘ کیلئے خود ان کے آئٹم سونگ کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے گرپریت گھوگی کے تحریر کردہ عشق زہریلا کے بولوں پر مبنی اس گانے کو گپی گریوال کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی ویڈیو میں اکشے کمار اپنے ساتھی ڈانسرز کے ہمراہ ڈانس کے جلوے بکھیر رہے ہیں جبکہ گانے سمیت فلم کا میوزک جتیندر شاہ نے ترتیب دیا ہے واضح رہے کہ اسمیپ کنگ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کو اکشے کمار نے پروڈیوس کیا ہے گرپریت گھوگی اور گپی سمیت گریوال سمیت راگنی کھنہ ہربھجن سنگھ ، اوم پوری اور خوشبو گریوال اہم کردار ادا کررہے ہیں جو رواں سال پندرہ نومبر کو ریلیز کی جارہی ہے