یونیورسٹیاں مزید بند نہیں رکھی جائیں گی

  • June 24, 2020, 2:18 am
  • Political News
  • 153 Views

یونیورسٹیاں مزید بند نہیں رکھی جائیں گی ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے 15جولائی کے بعد جامعات کھولنے پر غور شروع کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جامعات مزید بند نہیں رکھی جائیں گی، حکومت نے ایچ ای سی کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ حکومت نے 15جولائی کے بعد جامعات کھولنے پر غور شروع کردیا ہے۔
ایچ ای سی جامعات سے مل کرپالیسی خود بنائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ایچ ای سی نے جامعات کے وائس چانسلرز سے ویڈیولنک پر اجلاس کے دوران بتایا ہے کہ اب مزید یونیورسٹیاں بند نہیں رکھی جاسکیں۔ دوسری جانب محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اسکول کھولنے کے ا یس اوپیزاورتجاویزکی تیاری شروع کر دی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ پہلے مرحلے میں نویں دسویں جبکہ دوسرے مرحلے میں پانچویں اور آٹھویں جماعت کے طلباء کو اجازت دینے پر غور کیا جارہا ہے، اسکولوں کے اوقات کار 3 گھنٹے اور لازمی مضامین پڑھانے کی تجاویزپیش کی جائیں گی۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن تجاویز تیار کرنے کیبعد محکمہ تعلیم کو بھیج دے گا جس کے بعد منظوری کے بعد اسکولوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایا تھا کہ سروے کے مطابق ایس او پیز کے تحت اسکولوں کو کھولنے پر 70 فیصد والدین نے بچوں کو اسکولوں میں بھیجنے پر رضامندی ظاہر کی ہے، جس کے بعد ایس او پیز کے تحت اسکولوں کو کھولنے پر غور کیا جارہا ہے، اس حوالے سے روڈ میپ تیار ہونے کے بعد والدین کو اعتماد میں لے کر باقاعدہ پریس کانفرنس کے ذریعے لائحہ عمل بتاؤں گا۔