دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار جاری

  • June 29, 2020, 12:31 pm
  • Business News
  • 103 Views

دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار جاری ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کاروبار کے آغاز میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 99 پوائنٹ اضافہ جبکہ ہنڈرڈ انڈیکس34 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حملے کے باوجود بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار ایک لمحہ کے لئے بھی نہیں رکا، ٹریڈنگ ہوتی رہی جس کے نتائج بھی سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔
خیال رہے کہ صبح سویرے شہر قائد سے افسوسناک خبرسامنے آئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے پہلے اسٹاک ایکسچینج کے گیٹ پر دستی بم حملہ کیا جس کے بعد فائرنگ کی۔
پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دستی بم حملہ اور فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے ہیں،جن میں پولیس اہلکار، اسٹاک ایکسچینج کا سیکورٹی گارڈ اور دو شہری شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تا ہم اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ اس واقع میں تمام حملہ آور مارے گئے ہیں جبکہ 3 شہری بھی اس کارروائی میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملے کے فوری طور پر نشانہ بناتے ہوئے مار دیا ہے اور صورتحال کو کنٹرول میں کر لیا ہے۔ تا ہم پولیس کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ابھی آپریشن جاری ہے، مکمل ہونے کے بعد ہی اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ لوگ کہاں سے آئے تھے اور ان کا تعلق کس تنظیم سے تھا، تا ہم پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس معاملے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا، اس بات کی تصدیق کر دی گئی ہے کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
تا ہم خوشی کی خبر یہ بھی آئی ہے کہ دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار جاری ہو گیا ہے۔