دہشت گردوں سے خشک خوراک اور بھنے چنے ملے

  • June 29, 2020, 3:16 pm
  • Breaking News
  • 107 Views

کراچی میں اسٹاک ایکسچینج پردہشتگردوں کے حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے۔جس میں کئی انکشافات بھی سامنے آئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ دہشتگردوں سے اسلحہ،دستی بم اور خشک خوراک ملے ہیں۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں سے بھنے ہوئےچنے بھی ملے۔دہشت گردوں سے برآمد گاڑی 1300سی سی اورلوکل میڈ ہے،جو نجی بینک سے لیزپر لی گئی تھی۔
گاڑی نجی بینک کےنام پررجسٹرڈ ہے۔گاڑی کی نمبرپلیٹ پر بی اے پی 629 لکھا ہے۔ دہشتگردوں کےزیر استعمال گاڑی کی نمبرپلیٹ جعلی نکلی ہے۔انجن نمبر سے گاڑی ٹریس کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔علاوہ ازیں دہشتگردوں کی گاڑی اور اسلحہ سے فنگرپرنٹس حاصل کر لیےگئے ہیں۔سیکیورٹی اداروں نےدہشتگردوں کےآنےکےراستوں کاروٹ بنانا شروع کردیا۔
ایڈیشنل آئی جی کے مطابق دہشتگردوں کی عمریں 25 سے 35 سال کے درمیان تھیں۔

دہشتگرد قانون نافذکرنے والے اداروں کی کارروائی میں مارے گئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ دہشتگردوں سےکلاشنکوف،دستی بم اوررائفلز ملی ہیں۔ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشتگرد پارکنگ ایریا سےاندر آئے۔ پہلےدہشت گرد کو اندر گھستے ہی مار دیا گیا تھا۔دہشتگردوں کی گاڑی تحویل میں لے لی گئی۔پولیس اہلکار اور سیکیورٹی گارڈ بھی واقعہ میں شہید ہوئے۔
واضح رہے آج 10 بجے کے قریب 4 دشہت گردوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کر دیاتھا،دو دہشت گرد ابتدا میں ہی مارے گئے جب کہ دو دہشت گرد عمارت کے اندر جانے میں کامیاب ہو گئے۔ یہ دہشت گرد پارکنگ کے ذریعے اندر جانے میں کامیاب ہو گئے۔ بعد میں تمام دہشت گرد مارے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے پہلے اسٹاک ایکسچینج کے گیٹ پر دستی بم حملہ کیا جس کے بعد فائرنگ کی۔ پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دستی بم حملہ اور فائرنگ کے نتیجے میں کل 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں،جن میں پولیس اہلکار، اسٹاک ایکسچینج کا سیکورٹی گارڈ اور دو شہری شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔