کورونا کی وبا اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہی ہے

  • July 1, 2020, 11:50 am
  • COVID-19
  • 105 Views

راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عمر نے کہا ہے کہ کورونا کی وبا اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہی ہے۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عمر نے کہا کہ کورونا وائرس سے خوفزدہ نہ ہوں۔ہلکے بخار، نزلہ اور زکام کی صورت میں گھر پر ہی رہیں۔ صرف تیز بخار یا سانس لینے میں تکلیف کی صورت میں اسپتال آئیں۔
ڈاکٹر عمر نے کہا کہ آنے والے وقت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں کمی ہوگی۔راولپنڈی میں پانچ ہزار افراد کو کورونا وائرس کے شبے میں اسپتال داخل کیا گیا ہے۔وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر عمر نے مزید کہا کہ راولپنڈی میں 2 ہزار مریضوں میں اب تک کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
راولپنڈی میں کورونا وائرس کے 1800 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جب کہ یہاں تین ماہ کے دوران اس وائرس کے باعث 190 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 118افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 4304 ہوگئی جبکہ وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 9 ہزار 337 تک جا پہنچی ،اب تک 98 ہزار 503 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ منگل کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2846 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جس کے نتیجے میں مریضوں کی تعداد دو لاکھ 9 ہزار 337 ہوگئی جبکہ اب تک 98 ہزار 503 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 9 ہزار 337 ہو گئے،گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 2846افراد کورنا وائرس کا شکار ہوئے۔، این سی اوسی کے مطابق سب سے زیادہ سندھ میں کورنا مریضوں کی تعداد 81 ہزار 985 ہے، پنجاب میں 75501 اور خیبرپختونخواہ میں 26115 مریض زیر علاج ہیں ۔