بلوچستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن میں مزید 15 دن کی توسیع

  • July 1, 2020, 2:05 pm
  • COVID-19
  • 127 Views

کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن میں مزید 15 دن کی توسیع کردی ہے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے بھر میں کورونا وبا کے پیش نظر جاری اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 15 جولائی تک توسیع کردی گئی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے بھر کے صوبے بھر کے تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند رہیں گے ، بازار اور مارکیٹیں صبح 9 سے شام 7 بجے جب کہ میڈیکل اسٹورز، تندور، ڈیری پروڈکٹس، درزی کی دکانیں، ریسٹورنٹس اور ہوٹلز ہوم ڈیلیوری کے لئے 24 گھنٹے کھلے رہ سکتے ہیں تاہم فارم ہاؤسز ،شادی ہال اور پکنک پوائنٹس بدستور بند رہیں گے۔