گریڈ ایک سے 16 تک کی ہزاروں خالی اسامیوں کو ختم کرنے کے عمل کا آغاز

  • July 2, 2020, 1:13 pm
  • Breaking News
  • 174 Views

عالمی بینک کے ساتھ رائٹ سائزنگ کے سمجھوتے کی وجہ سے وفاقی حکومت نے ایک سال سے خالی گریڈ ایک سے 16 تک کی ہزاروں خالی اسامیوں کو ختم کرنے کے عمل کا آغاز کردیا ہے. وزارت خزانہ نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سیکرٹری کو تمام وزارتوں ڈویژنز اور حکومتی محکموں میں ایک سال سے زائد عرصے سے خالی گریڈ ایک سے 16 کی خالی اسامیوں کو ختم کرنے کے لیے کابینہ عملدرآمد کمیٹی کے فیصلے کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کردی.
رپورٹ کے مطابق مذکورہ فیصلہ حکومت کے عالمی قرض دہندہ اداروں بشمول عالمی بینک کے ساتھ وفاقی حکومت کی تنظیم نو اور رائٹ سائزنگ کے لیے کیے گئے وعدے کا حصہ ہے تا کہ سول حکومت پر اٹھنے والے اخراجات کو قابو کیا جاسکے خط میں کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان اور عالمی بینک کی خواہش ہے کہا کہ غیر ضروری اخراجات کو محدود رکھنے کے لیے حکومتی مشینری کو صحیح حجم میں اور اسمارٹ ہونا چاہیئے.
اس وقت وفاقی حکومت میں 6 لاکھ 80 ہزاراسامیاں منظور شدہ ہیں لیکن اس میں سے 80 ہزار سے زائد ایک سال سے زائد عرصے سے خالی ہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھیجے گئے خط میں وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے ملازمین کی تعداد گزشتہ ایک دہائی کے عرصے میں مسلسل بڑھی ہے اور اس کی وجہ سے سالانہ تنخواہوں کا بل 3 گنا بڑھ چکا ہے جبکہ پینشن کا بل بھی ناقابلِ انتظام ہوگیا ہے‘خیال رہے کہ رواں مالی سال میں وفاقی حکومت کا پینشن بل 4 کھرب 70 ارب روپے رہنے کا تخمینہ لگایا گیا یے جس میں فوجی افسران کی پینشن کا حجم 3 کھرب 70 ارب روپے ہے اس کے مقابلے رواں مالی سال کے دوران وفاقی حکومت چلانے کا مجموعی خرچہ 4 کھرب 75 ارب روپے رہنے کا تخمینہ ہے.
حکام کو یقینی ہے کہ ’وفاقی حکومت کا ڈھانچہ ناہموار ہے اور 95 فیصد ملازمین ایک سے 16 گریڈ کے ہیں جو سیلری بل کا 85 فیصد حصہ حاصل کرتے ہیں‘۔
ادھر عالمی بینک کا ماننا ہے کہ یہ معاون عملہ جدید حکومتی مشینری کی مجموعی تعداد کے 50 فیصد سے زائد نہیں ہونا چاہیئے اس ضمن میں وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے سادگی اور اداراہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین نے بتایا کہ مشاہدے میں یہ بات سامنے آئی کہ منظور شدہ اسامیوں اور ان پر کام کرنے والے ملازمین کی حقیقی تعداد میں 12 سے 13 فیصد کا فل گیپ موجود ہے.

اس کا مطلب یہ کہ منظور شدہ اسامیوں میں سے 84 سے 85 فیصد بھری رہتی ہیں جبکہ بقیہ اسامیاں خالی ہیں ڈاکٹر عشرت حسین کا مزید کہنا تھا کہ ان گریڈز کی 71 ہزاراسامیاں 2 سے 3 سال کے عرصے سے خالی پڑی ہیں اس لیے حکومت نے ان اسامیوں کو منجمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے . انہوں نے بتایا کہ ان اسامیوں پر اب کوئی بھرتی نہیں کی جائے گی تاہم اہم پبلک سروسز مثلاً سماجی شوبے میں گریڈ ایک سے 16 کی اسامیاں بڑھائی جائیں گی مزید وضاحت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ، نرسز، پیرامیڈکس اور پولیس کی اسامیاں نہ صرف پر کی جائیں گی بلکہ اس میں اضافہ کیا جائے گا.