ملک میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد فعال مریضوں سے زیادہ ہوگئی

  • July 3, 2020, 1:52 pm
  • COVID-19
  • 147 Views

کورونا وبا کے دوران ملک میں صحت یاب افراد کی تعداد فعال مریضوں سے زیادہ ہوگئی ہے۔24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 22 ہزار 941 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر13 لاکھ پچاس ہزار 773 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔گزشتہ روز ملک بھر میں 4087 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد دو لاکھ 21 ہزار 896 ہو گئی۔
ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد تیزی سے اس وائرس کو شکست بھی دے رہے ہیں ۔چوبیس گھنٹوں کے دوران 8 ہزار 929 مریضوں نے کورونا کو شکست دی۔اس طرح ملک بھر میں مصدقہ مریضوں کی تعداد دو لاکھ 21 ہزار 896 ہے جب کہ اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد ایک لاکھ 13 ہزار 623 ہو گئی۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 17ہزار809 ہوگئی ہے اور 4ہزار473 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید4 ہزار339کیسزرپورٹ ہوئے اور78 افراد کا انتقال ہوا۔گزشتہ روز22 ہزار 128 ٹیسٹ کیے گئے اور ملک بھر میں مجموعی ٹیسٹوں کی تعداد 13 لاکھ 27 ہزار 638 ہوگئی ہے۔ کوروناوائرس کے سب سے زیادہ کیسزسندھ میں رپورٹ ہوئے ہیں جہاں مجموعی تعداد 86795 تک پہنچ چکی ہے۔ پنجاب میں کورونا متاثرین کی تعداد 77740 ہوگئی ہے۔
جاری اعدادوشمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں 26938 اوربلوچستان میں 10608 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔اسلام ا?باد میں کورونا مریضوں کی تعداد 13082 ہے جب کہ آزاد کشمیر 1135 اور گلگت بلتستان میں کورونا کیسز کی تعداد 1511ہے۔کورونا وائرس کے باعث ا?زاد جموں و کشمیر میں32، بلوچستان121، گلگت28، اسلام ا?باد129، خیبرپختونخوا973، پنجاب1784 اور سندھ میں 1406 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔