کوہ سلیمان میں طوفانی بارش ، ندی نالوں میں طغیانی

  • July 5, 2020, 12:07 pm
  • Weather News
  • 203 Views

کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلوں میں طوفانی بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے، ہرنائی میں حفاظتی بند ٹوٹنےسے پانی گھروں اور بازاروں میں داخل ہوگیا، لیویز فورس کے جوانوں نے امدادی کارروائی میں حصہ لیا۔

کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلوں پر موسلادھاربارش کے بعدندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے، کوہ سلیمان اور دانہ سر میں لینڈ سلائیڈنگ سےژوب ڈی آئی خان شاہراہ پر آمدورفت متاثر ہوئی ہے۔

ہرنائی شہر وگردونواح میں طوفانی بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے، سروتی حفاظتی بند ٹوٹنے سےسیلاب ریلہ شہر میں داخل ہوگیا جس سےمحلہ اختر آباد، جلال آباد، میانی آباد اور بازار متاثرہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پانی کچھ گھروں میں بھی داخل ہوگیا ہے ،لیویز فورس کے جوانوں نے امدادی کارروائی میں حصہ لیا۔