بیرون ملک پھنسے افراد کو لےکر دوسری پرواز 7جولائی کو کوئٹہ پہنچے گی

  • July 5, 2020, 12:10 pm
  • National News
  • 203 Views

کورونا وائرس کے باعث بیرون ملک میں پھنسے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے افراد کو لے کر دوسری پرواز 7جولائی کو شارجہ سے کوئٹہ پہنچے گی۔

سول ایوی ایشن کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے بیرون ملک میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا آپریشن جاری ہے۔

سول ایوی ایشن کے مطابق اس حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی خصوصی دلچسپی اور کاوشوں سے بلوچستان کے شہریوں کو بھی بیرون ملک سے واپس لانے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے،جبکہ شہریوں کو لیکر دوسری پرواز 7جولائی کو شارجہ سے کوئٹہ پہنچے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی 160پاکستانی شارجہ سے نجی ایئر لائن کی پرواز میں کوئٹہ پہنچے تھے۔