کوئٹہ:122 ڈومیسائل جعلسازی کی بنیاد پرمنسوخ

  • July 7, 2020, 4:15 pm
  • Breaking News
  • 158 Views

بلوچستان کے کوٹے پر وفاقی محکموں میں تعینات ملازمین کے ڈومیسائل کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔کوئٹہ سے حاصل کئے گئے 122 ڈومیسائل جعلسازی کی بنیاد پر منسوخ کردیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اورنگ زیب بادینی نے سماء سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان کے کوٹے پر وفاقی محکموں میں تعینات ملازمین کے ڈومیسائل کی جانچ پڑتال کے دوران کوئٹہ سے حاصل کیے گئے 122 جعلی ڈومیسائل منسوخ قراردیے گئے ہیں۔

دیگر ڈومیسائل کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔2روزقبل وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ جعلی ڈومیسائل پر بلوچستان کے کوٹے پر وفاقی اداروں میں ملازمت کرنے والوں کے ڈومیسائل منسوخ کرینگے۔

واضح رہے کہ موجودہ صوبائی حکومت کا جعلی ڈومیسائل کی منسوخی کا فیصلہ اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے۔انہوں نےبلوچستان کے تمام ڈپٹی کمشنرزکوجاری ڈومیسائل کی اسکروٹنی کی ہدایت جاری کی تھی-

اس سے قبل ڈپٹی کمشنرمستونگ نے 400 جعلی ڈومیسائل منسوخ کیے تھے۔