انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کیخلاف سیریز کا حتمی شیڈول جاری کردیا

  • July 7, 2020, 4:27 pm
  • Sports News
  • 175 Views

لندن :انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کیخلاف سیریز کا حتمی شیڈول جاری کردیا ،پہلا ٹیسٹ 5 اگست سے مانچسٹرمیں کھیلا جائےگا۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کیخلاف 3ٹیسٹ اور3ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا شیڈول جاری کردیا ،3ٹیسٹ میچزکی سیریز5اگست سےمانچسٹرمیں پہلےٹیسٹ کےساتھ شروع ہوگی،دوسرا ٹیسٹ 13اگست اورتیسرا 21اگستسے ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائےگا۔

ساؤتھمپٹن میں دو ٹیسٹ میچز کھیلنے کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے ایک بار پھر مانچسٹرآئیں گی۔

اولڈ ٹریفورڈ پرٹی20میچز 28، 30اگست اوریکم ستمبرکوکھیلےجائیں گے، پہلا اور تیسرا ٹی20ڈے نائٹ ہوگا۔

ای سی بی کے مطابق تمام میچزبغیرشائقین کے بایوسیکیورماحول میں کھیلےجائیں گے،سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم پہلے ہی انگلینڈ میں موجود ہے اوروورسٹرمیں قرنطینہ اور ٹریننگ کررہی ہے۔