ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر، مسافروں کو مشکلات کا سامنا

  • July 7, 2020, 4:32 pm
  • National News
  • 125 Views

لاہور: ملک کے مختلف شہروں سے آنی والی مسافر ٹرینوں کی گھنٹوں تاخیر سے آمدورفت کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اندرون ملک ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے، کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس سوا 3گھنٹے تاخیر کے بعد رات سوا 7 بجے کراچی روانہ ہوگی۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق کراچی جانے والی پاک بزنس ایکسپریس سوا 2 گھنٹے تاخیر کے بعد شام پونے 7 بجے کراچی روانہ ہوگی۔

یاد رہے کہ تین جولائی کو شیخوپورہ میں ننکانہ صاحب کی یاترا سے واپس آتے ہوئے سکھ یاتریوں کی بھری ہوئی کوسٹر ٹرین کی زد میں آگئی تھی، جس میں بائیس افراد لقمہ اجل بن گئے تھے، مرنے والوں میں دس خواتین اور ایک بچہ بھی شامل تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے شیخوپورہ ٹرین حادثے میں 20افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان ریلوے کے آپریشنل سیفٹی ایس اوپیز پر فوری نظرثانی کی جائے گی۔