نومبر دسمبر تک صورتحال کو دیکھ کر شفٹوں میں اسکولوں کو کھولا جائے، ڈاکٹر عطاء الرحمان

  • July 8, 2020, 2:49 pm
  • Education News
  • 223 Views

نومبر دسمبر تک صورتحال کو دیکھ کر شفٹوں میں اسکولوں کو کھولا جائے۔ نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین کورونا کنٹرول کمیٹی ڈاکٹر عطاالرحمان کا کہنا تھا کہ ہمیں اسکول کھولنے میں جلدی نہیں کرنی چاہیئے، ابھی احتیاط سے کام لینا ہو گا۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں جلدی نہیں کرنی چاہیئے، اس میں خطرہ ہے، بہت سے جانیں بھی جا سکتی ہیں، ابھی احتیاط کرنی چاہیئے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے تعلیم پر کام کرنا چاہیئے۔


انہوں نے بات کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو مشورہ دیاہے کہ وہ نومبر یا دسمبر تک صورتحال کا جائزہ لیں، بعد میں کوئی فیصلہ لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی ہمارے پاس تقریباََ روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں کی تعداد میں کیس آ رہے ہیں، جب یہ تعداد 1 ہزار سے کم ہو جائے گی، تب اسکول کھولنا مناسب ہو گا کیونکہ اس کے خطرات بہت کم ہوں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل حکومت کی جانب سے اگست میں تعلیمی ادارے کھولنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے یونیورسٹیوں کے کھولنے کے حوالے سے اگست کے پہلے ہفتے کی تاریخ دے دی گئی ہے جبکہ اسکولوں کے بارے کہا جا رہا ہے کہ اگست کے درمیان میں اسکول کھولنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیرتعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا تھا کہ حالات بہتر ہوئے تو 15 اگست سے اسکول کھول دیں گے۔
انہوں نےکہا کہ پہلے مرحلے میں ضروری کلاسز کی اجازت ہو گی۔جب کہ ایک کلاس میں 20 بچوں کو بیٹھنےکی اجازت ہو گی۔مراد راس نے مزید کہا کہ 15 جولائی سے اسکول کھولنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ تا ہم ابھی تک اس حوالے سے کسی قسم کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، لیکن اب چیئرمین کورونا کمیٹی ڈاکٹر عطا الرحمان کی جانب سے مشورہ دیا گیا ہے کہ ہمیں اسکول کھولنے میں جلدی نہیں کرنی چاہیئے، ابھی احتیاط سے کام لینا ہو گا۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں جلدی نہیں کرنی چاہیئے، اس میں خطرہ ہے، بہت سے جانیں بھی جا سکتی ہیں، ابھی احتیاط کرنی چاہیئے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے تعلیم پر کام کرنا چاہیئے۔