لاہور،نوجوان نے شادی سے انکار کرنے والی لڑکی کو کپڑے پھاڑ کر برہنہ حالت میں گلی میں گھمایا

  • July 8, 2020, 2:50 pm
  • Breaking News
  • 449 Views

لاہور میں شادی سے انکار لڑکی کا جرم بن گیا۔نوجوان نے شادی سے انکار کرنے والی لڑکی پر دوستوں کے ساتھ مل کر بدترین تشدد کیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایک نوجوان نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر لڑکی کو شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔متاثرہ لڑکی کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ میں یہ واقعہ پیش آیا۔جہاں نوجوان لڑکی کے شادی کرنے سے انکار پر آپے سے باہر ہوگیا۔نوجوان نے لڑکی پر بہیمانہ تشدد کیا اور اس کے کپڑے پھاڑ کر برہنہ حالت میں گلی میں گھمایا۔متاثرہ لڑکی کو کہنا ہے کہ وسیم نامی نوجوان مجھ سے زبردستی شادی کرنا چاہتا تھا۔انکار کرنے پر تشدد کیا۔



اسی طرح گذشتہ روز فیصل آباد میں نوجوان نے شادی شدہ خاتون کو قتل کر دیا۔
بتایا گیا کہ فیصل آباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں شادی شدہ خاتون کو قتل کر دیا گیا۔بتایا گیا کہ خاتون کو قتل کرنے والے نوجوان نے خود کو بھی گولی مار کرخود کشی کرلی۔ملزممقبولہ کو پسند کرتا تھا اور طلاق دلوا کر شادی کا خواہشمند تھا۔ پولیس نے دونوں کی لاشیں قبضہ میں لے کر اسپتال منتقل کر دی ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ واقعہ جڑانوالہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں نوید نامی ایک نوجوان مقبولہ نامی شدہ خاتون کو پسند کرتا تھا اور اس سے شادی کابھی خواہش مند تھا۔
تاہم خاتون نے پہلے خاوند سے طلاق لے کر اس سے شادی کرنے سے انکار کردیا جس پر نوجوان نے طیش میں آتے ہوئے انتہائی قدم اٹھایا اور خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔خاتون کو قتل کرنے کے بعد نوجوان نے خود کو بھی مار دیا۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں کی لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال جڑانوالہ منتقل کر دیں۔اس سے قبل سوات میں قتل کا ایک ایسا واقعہ پیش آیا جب ں 45 سالہ خاتون نے شادی سے انکار پر آدمی کو گولی مار کے قتل کردیا تھا۔
بتایا گیا کہ سوات کے بریکوٹ مینا بازار میں خاتون کی فائرنگ سے مبینہ طور پر 40سالہ دکاندار قتل ہوگیا ۔ دکاندار کو قتل کرنے کے فوراََ بعد پولیس نے خاتون کو گرفتار کرلیا اور خاتون پولیس کی تحویل میں ہے۔ پولیس کے مطابق 45سالہ ملزمہ نیلم نے 40سالہ حسین علی کو شادی سے انکار پر قتل کیا ۔نیلم نامی خاتون جس کی عمر 45سال بتائی گئی ہے وہ 40سالہ دکاندار حسن علی سے شادی کرنا چاہتی تھی لیکن حسن علی نے شادی سے انکار کردیا جس پر خاتون اشتعال میں آگئی اور اس نے بازار کے اندر فائرنگ کر کے حسن علی کو قتل کردیا۔