سندھ میں کرونا کے 1736 نئے کیسز سامنے آگئے، وزیراعلیٰ

  • July 8, 2020, 5:19 pm
  • COVID-19
  • 204 Views

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ شہرقائد سمیت صوبے بھر میں کرونا کے 1736 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 99362 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کرونا صورت حال سے متعلق اپنے تازہ بیان میں سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبے میں 24 گھنٹے کے دوران مزید22 مریض انتقال کرگئے، سندھ میں انتقال کرنے والےمریضوں کی تعداد 1637 ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت 41352 مریض زیرعلاج ہیں، 39199گھروں میں اور 352مریض آئسولیشن سینٹرز میں ہیں، 1801مریض مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، جبکہ 655مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اس وقت 75 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، آج مزید 1697 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے، سندھ میں اب تک 56373 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، کراچی میں آج 764 نئے کیسز سامنے آئے۔

مراد علی شاہ نے کرونا وائرس سے حفاظت کے لیے ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔