حکمت عملی کے مثبت نتائج ، پاکستان میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد زیرعلاج مریضوں سے زیادہ

  • July 8, 2020, 5:20 pm
  • COVID-19
  • 207 Views

اسلام آباد : حکومت کی کورونا وائرس سے نمٹنے کی حکمت عملی کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے، پاکستان میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد زیرعلاج مریضوں سے زیادہ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب اسمارٹ لاک ڈاون، ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی اور ایس او پیزپرسختی سے عمل کرنے سے لے کرٹیسٹ کرنے کی صلاحیت میں اضافے تک کے بڑے اقدامات کے بڑے اثرات سامنے آگئے۔

پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعدادمیں کمی آنے لگی، جولائی میں مریضوں کی تعداددس سےبارہ لاکھ ہونےکی پیشگوئی کی گئی تھی مگراسمارٹ لاک ڈاون کےباعث اس وقت مریض کی تعداد دولاکھ سینتیس ہزار چارسو نواسی تک پہنچی ہے۔

اعددوشمار کے مطابق صحت یاب ہونےوالےمریضوں کی تعداد ایک لاکھ چالیس ہزارتک پہنچ گئی ہے، سات جولائی کوچھ ہزارافراد نےکوروناکوشکست دی جبکہ تین جولائی کو گیارہ ہزار افراد صحت یاب ہوئے۔

تیس بڑےشہروں میں ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی اورانتظامیہ کےساتھ عوام کےتعاون اور زیادہ سے زیادہ افراد کے ٹیسٹ نے کورونا وائرس کومزید پھیلنے نہ دیا۔

این سی اوسی کےمطابق شہریوں کو عید الاضحی پربھی مکمل ایس او پیزپرعمل کرنا ہوگا۔