پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کا بڑا اعزاز

  • July 10, 2020, 4:17 pm
  • Featured
  • 210 Views

اسلام آباد: چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے انٹرنیشنل پارلیمنٹری یونین کے صدر کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا، انتخاب رواں برس دسمبر میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کا ایک اور اعزاز چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی انٹرنیشنل پارلیمنٹری یونین کے صدر کاالیکشن لڑیں گے۔

بین الاقوامی پارلیمانی یونین کے انتخاب لڑنے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے صادق سنجرانی کو نامزد کیا گیا ہے، آئی پی یوکی صدارت کےلئےانتخاب رواں برس دسمبرمیں ہوگا اور 179ممالک آئی پی یوکے ممبرز ہیں۔

صادق سنجرانی ملکی تاریخ میں پہلی بار آئی پی یو کی صدرات کے انتخاب میں حصہ لیں گے، پارلیمنٹرینز کا کہنا ہے صادق سنجرانی کے آئی پی یو صدارتی انتخاب سے پارلیمان کے وقار میں مزید اضافہ ہوگا۔

خیال رہے پاکستان نیشنل پارلیمانی یونین کے انتخاب میں ووٹ کے لئے کیلئے کئی ممبر ممالک سے رابطہ کرے گا ، گزشتہ برس اکتوبر 2019 میں انٹرنیشنل پارلیمنٹری یونین میں پاکستان کو قابل فخر کامیابی ملی تھی، کمیٹی کے کل 6 ممبران میں سے 3 منتخب ہو گئے تھے، جن میں شیری رحمان ، رضا ربانی اورسینٹر جاوید عباسی شامل تھے۔