شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 جوان شہید،4 دہشت گرد ہلاک

  • July 13, 2020, 11:47 am
  • Breaking News
  • 261 Views

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 اہلکار شہید ہوگئے۔شہید اہلکاروں میں محمداسماعیل،محمد شہباز، رضوان اور وحید شامل ہیں۔

س سے قبل گزشتہ ماہ شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ سے کیپٹن سمیت 2 جوان شہیداور 2 زخمی ہوگئے تھے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد بھی مارا گیا تھا۔

یاد رہے کہ رواں سال 26 اپریل کو شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔