ٹک ٹاک پر دوستی کے بعد لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا مرکزی ملزم گرفتار

  • July 15, 2020, 10:07 pm
  • Science & Technology News
  • 225 Views

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس نے ٹک ٹاک پر دوستی کے بعد لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے مرکزی ملزم شیراز کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن نوید ارشاد کی سربراہی میں جینڈر بیسڈ کرائم سیل نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ٹک ٹاک پر دوستی کے بعد لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے مرکزی ملزم شیراز کو جہلم سے گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم شیراز کو جہلم سے گرفتار کیا گیا ہے دوسرے ملزم آصف کو بھی جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لاکر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل لاہور کے علاقے ملت پارک میں ٹک ٹاک پر لڑکے سے دوستی کرنے والی لڑکی کو دوست نے ساتھی کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

متاثرہ لڑکی نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا تھا کہ 20 دن پہلے شیراز نامی لڑکے سے ٹک ٹاک پر دوستی ہوئی تھی، شیراز کے بلانے پر سمن آباد پہنچی تو اس نے گاڑی میں بٹھا لیا، گاڑی میں شیراز کے دو دوست بھی تھے، گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

متاثرہ لڑکی نے مقدمہ کے اندراج کے لیے تھانہ ملت پارک میں درخواست دی تھی۔