کورونا کی تاریخ کا انوکھا کیس، 35 روز تک سمندر میں رہنے والے 57 ماہی گیر کورونا کا شکار ہوگئے، دنیا بھر کے ڈاکٹرز نے سر پکڑ لیے

  • July 15, 2020, 10:12 pm
  • COVID-19
  • 259 Views

جنوبی امریکہ کے ملک ارجنٹائن میں 57 ماہی گیر 35 روز سمندر میں گزارنے کے باوجود کورونا کا شکار ہوگئے۔ سمندر میں جانے سے پہلے ان تمام افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے جو منفی آئے تھے، ماہی گیروں کا سمندر میں کورونا میں مبتلا ہونا ایک معمہ بن گیا ہے۔

ارجنٹینا کی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سمندر میں موجود جہاز کو اس وقت واپس آنا پڑا جب عملے کے اکثر ارکان میں کورونا کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوئیں۔ بندرگاہ پر پہنچتے ہی عملے کے دوبارہ ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتائج نے سب کو حیران کردیا۔