نواز شریف نے دیا مر بھاشا ڈیم کو عملی شکل دی:مریم اورنگزیب

  • July 15, 2020, 10:13 pm
  • Political News
  • 138 Views

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کو عملی شکل دی، جبکہ عمران صاحب آج قوم سے معذرت کرتے کہ نااہلی سے دیامر بھاشا ڈیم منصوبہ 2 سال تاخیر کا شکار کردیا۔اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف کے ملک کی ترقی کے منصوبوں کو تاخیر کا شکار بنانے کے ذمہ دار عمران صاحب ہیں، عادی منصوبہ چور پی ٹی آئی حکومت دیامر بھاشاڈیم کا کریڈٹ لینےکی کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے 3 سال قبل قوم کو بھاشا اور داسو ڈیم پر کام شروع ہونے کی خوشخبری دی تھی ،یہ نوازشریف تھے جنہوں نے 3 سال قبل دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے مالیاتی منصوبے کی منظوری دی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف نےکھٹائی میں پڑے منصوبے کیلئے زمین کےحصول سمیت بنیادی کام کیا اور رکاوٹیں دورکیں۔ترجمان ن لیگ نے کہا کہ یہ نوازشریف تھے جن کی محنت سے آئرن برادر چین اس منصوبے میں شراکت دار بنا، جبکہ نوازشریف نے 2018 کے آخر تک منصوبے پر عملی کام شروع کرنے کی ہدایت کی تھی۔