سونے کی نئی قیمت نے تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

  • July 15, 2020, 10:17 pm
  • Business News
  • 159 Views

کراچی: پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے بڑھ کر 1 لاکھ 9 ہزار 300 روپے ہوگئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 14 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت بڑھ کر 1808 ڈالر ہوگئی، دوسری جانب ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 400 روپے اور 343 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی نئی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 9 ہزار 300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 93 ہزار 707 روپے پر پہنچ گئی۔