بیس 20 باغی لیگی ارکان اسمبلی نے اہم فیصلہ کر لیا

  • July 16, 2020, 3:50 pm
  • Political News
  • 151 Views

رکن پنجاب اسمبلی نشاط ڈاہا نے باغی لیگ ن لیگی ارکان کو ضیافت دی،اس دوران باغی ارکان اسمبلی نے اہم فیصلے بھی کیے۔تفصیلات کے مطابق ایم پی اے نشاط ڈاہا کی جانب سے ن لیگ کے باغی ار کان اسمبلی کے اعزاز میں ضیافت دی گئی۔ذرائع کے مطابق کھانا لاہور کی معروف سوسائٹی میں دیا گیا جس میں نشاط ڈاہا اور مولوی غیاض الدین سمیت 20 لیگی ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔
لیگی ارکان نے متفقہ فیصلہ کیا کہ اپنی پارٹی کے ساتھ رہیں گے۔حکومت کی بہتر کارکردگی کی تعریف حمایت کریں گے۔مورثی سیاست کے خلاف اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ن لیگ کی قیادت اپنے مقدمات کا سامنا خود کرے گی اور خود کو کلیئر کرے۔اپنے حلقوں کے کام اولین ترجیح ہیں۔رواں ماہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ن لیگ کے 6 اور پیپلز پارٹی کے ایک ارکان کی ملاقات ہوئی تھی۔
اس ملاقات میں مسلم لیگ ن کے جلیل شرقپوری، اشرف علی، غیاث الدین، اظہر عباس، فیصل خان نیازی اور نشاط ڈاہا شامل تھے۔ ملاقات کا مقصد اتحادیوں سے بگڑتے تعلقات اور پنجاب اسمبلی میں عددی برتری رکھنا ہے، اس کے لئے حکومت نے اب اپوزیشن کی طرف نظریں جما لی ہیں۔ اس حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور اراکین اپوزیشن کے مابین تعلقات بہتر ہونے کی اطلاعات ہیں۔
تا ہم خیال رہے کہ مذکورہ اپوزیشن ارکان پہلے بھی 2 بار وزیراعلی سردارعثمان بزدار سے ملاقات کرچکے ہیں، ان اراکین پنجاب اسمبلی کو ان کی پارٹی قیادت کی جانب سے شوکاز نوٹسز بھی جاری کئے جاچکے۔ شوکاز نوٹسز کے جواب میں ارکان نے آئندہ اجازت کے بغیر ملاقات نہ کرنے کا یقین بھی دلایا تھا لیکن اب انہوں نے ایک مرتبہ پھر اپنی سیاسی جماعتوں سے الگ ہو کر وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کر لی ہے جس نے کئی نئے سوالا کو جنم دے دیا ہے۔ اس حوالے سے ن لیگ کا بیانیہ بھی سامنے آگیا ہے۔ بات کرتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ ن پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ہمارے 6 ایم پی ایز نے بغیر اجازت وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کی، قیادت کو آگاہ کر دیا گیا اور کارروائی کی اجازت بھی مانگی گئی ہے۔