36 سالہ نوجوان نے دوستی سے انکار پر 16 سالہ لڑکے کو قتل کر دیا

  • July 16, 2020, 3:57 pm
  • Breaking News
  • 264 Views

دوستی نہ کرنے پر 16 سالہ لڑکے کو قتل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں سولہ سالہ لڑکے کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔سولہ سالہ لڑکے کی لاش گزشتہ روز ویرانے سے ملی تھی۔پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق 16 سالہ لڑکے کو 36 سالہ نوجوان نے دوستی نہ کرنے پر قتل کیا۔
بتایا گیا ہے کہ 36 سالہ عرفان نامی لڑکے نے 16 سال کے بچے کو دوستی کی متعدد بار پیشکش کی تھی تاہم ہر بار سولہ سالہ لڑکے کی جانب سے انکار ہوتا تھا،جس کے بعد نوجوان نےطیش میں آتے ہوئے خوفناک قدم اٹھایا اور لڑکے کو قتل کرنے کا فیصلہ کیا۔ملزم عرفان نے قتل کرنے سے پہلے لڑکے کے دونوں بازو توڑے۔
بعد ازاں فائرنگ کر کے قتل کیا اور لاش سڑکوں پر پھینک دی۔



پولیس نے رات گئے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کر دی گئی ہے۔پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان ملاقات ہوتی رہتی تھی تاہم 16 سالہ لڑکے نے دوستی سے انکار کیا تو عرفان نے قتل کر دیا۔پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے جس میں مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
اس سے قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی ایک ایسا واقعہ پیش آیا تھا۔ تھانہ پنیالہ کی حدودمیں وانڈہ کریم درکھان کے علاقہ میں دوستی نہ کرنے کے تنازعہ پرایک شخص نے فائرنگ کرکے 18سالہ محمد امجدولد محب اللہ سکنہ وانڈہ کریم درکھان کوقتل کردیا۔ تھانہ پنیالہ میں مقتول کے والد نے اس واقعہ کی دعویداری فضل الرحمان ولدشیرین خان سکنہ کٹہ خیل حال وانڈہ کریم درکھان پرقتل کی دفعہ کے تحت کی ہے ۔