لاہورمیں محکمہ پولیس نے غیر ضروری ناکے ختم کر کے ڈیجیٹل ناکے لگا دیے

  • July 16, 2020, 4:00 pm
  • Science & Technology News
  • 168 Views

لاہور میں محکمہ پولیس نے غیر ضروری ناکے ختم کر کے ڈیجیٹل ناکے لگا دیے لاہور میں ایف آئی آر کا الیکٹرونک اندراج، ضمنی چالان کا آن لائن اسٹیٹس، سیف سٹی کیمروں سے شہر کی نگرانی کے بعد اب ناکوں کو بھی ڈیجٹیل ٹیکنالوجی پر منتقل کر دیا گیا. لاہور شہر کے سات داخلی اور خارجی راستوں پر ای پولیس پوسٹ ایپ سے شہریوں کی چیکنگ کی جانے لگی ہے ای پولیس پوسٹ ایپ سے جرائم پیشہ افراد کو صرف شناختی کارڈ نمبر کی مدد سے فوری گرفت میں لایا جا سکتا ہے.
پولیس کا کہنا ہے کہ اس ایپ کا بہت فائدہ ہے ہمیں فوری ایک کلک پر شہری کا کریمنل ریکارڈ پتہ چل جاتا ہے اور اسی کی مدد سے کچھ دیر پہلے ہم نے ایک اشتہاری کو پکڑا ہے محکمہ پولیس کے مطابق ایپلی کیشن کے ذریعہ چوری شدہ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کا بھی پتہ چلے گا. اس ایپ سے نہ صرف جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی میں آسانی ہو گی بلکہ عام شہریوں کو بھی ناکوں پر ریلیف ملے گا چار ماہ قبل لاہور پولیس نے”ٹریول آئی“کے نام سے نیا سافٹ متعارف کرایا تھا جس کا مقصد شہر کے مختلف اڈوں پر ٹکٹ خریدنے والے مطلوب ملزمان کو پکڑنا ہے پولیس کے مطابق اس سافٹ ویئر کے تحت لاہور کے تمام بس اڈے اور کمپنیاں رجسٹرڈ ہوں گے اس سافٹ ویئر کی مدد سے بس اڈوں سے دوسرے شہروں میں فرار ہونے ملزمان پکڑے جاسکیں گے.
کسی بھی مقدمہ میں نامزد ملزم اگر کسی بھی بس سروس سے ٹکٹ خرید کر سفر کرے گا تو وہ فوری سافٹ ویئر کے ذریعے پکڑا جائے گا انچارج کنٹرول روم سب انسپکٹر عمیر احمد کے مطابق ہمارے اس سسٹم میں لاہور کے بڑے بس اڈے رجسٹرڈ ہیں جن کے پاس لاگ ان ہیں جو بھی ٹکٹ خریدے گا اسکا ریکارڈ ہمارے پاس آجائے گا.