کورونا کا زور ٹوٹنے لگا، پاکستان میں 28مئی کے بعد سے اب تک کی سب سے کم اموات ریکارڈ

  • July 17, 2020, 11:37 am
  • COVID-19
  • 174 Views

کورونا کا زور ٹوٹنے لگا، پاکستان میں 28مئی کے بعد سے اب تک کی سب سے کم اموات ریکارڈ، گزشتہ 24گھنٹوں میں 40 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں جس کے بعد ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 5426 ہو گئی ہے، اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 ہزار 262 ٹیسٹ کیے گئے جن میں مزید 2145 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں مجموعی متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 57 ہزار 914 ہو گئی ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 28 مئی کے بعد سے اب تک کی کم 40 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں جس کے بعد اموات 5426 ہو گئیں ہیں تاہم ایک لاکھ 78 ہزار 737 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو بھی لوٹ گئے ہیں ۔
پاکستان میں یومیہ کورونا کیسز کی تعداد50 فیصد کم ہوگئی ہے، اپریل میں کورونا کیسز کی شرح10.21 فیصد سے بڑھ کر وسط جون میں 22.45 فیصد ہوگئی تھی، اب جون سے وسط جولائی تک تعداد کم ہوکر 11.44فیصد پر آگئی ہے۔
اپریل سے تین ماہ کے دوران پوری شدت کے ساتھ پھیلنے والے وائرس کی تعداد جولائی میں بتدریج کم ہونا شروع ہوگئی ہے۔ رپورٹ سے اندازہ لگایا گیا کہ یومیہ ٹیسٹنگ میں مثبت کیسز کی تعداد کم ہو رہی ہے۔

جائزہ رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ 26 فروری کو پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس رپورٹ ہوا۔ فروری مارچ میں تعداد بڑھنے کا گراف مسلسل اوپر کو جاتا رہا، پاکستان میں 29 اپریل کو کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.21 فیصد تھی، جوکہ جون کے وسط 14 تاریخ کو ڈبل ہوگئی اور یہ شرح 22.45 فیصد تک جاپہنچی۔ لیکن پھر وسط جون میں پیک کے بعد گراف مسلسل نیچے آنا شروع ہوا۔ وسط جون سے تقریباً وسط جولائی 12 تاریخ تک یومیہ کیسز کی تعداد کم ہوتے ہوتے 11.44 فیصد پر آگئی ہے۔