وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہٹانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، شبلی فراز

  • July 17, 2020, 1:29 pm
  • Political News
  • 148 Views

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہٹانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو عہدے سے ہٹائے جانے کی گردشی خبرون پر ٹویٹر پیغام جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہٹانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
پیغام جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے، تمام قیاس آرائیاں بے بنیاد اور بد نیتی پر مبنی ہیں۔



خیال رہے کہ گزشتہ روز گردش کرنے والی خبروں میں کہا جارہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کو ہٹانے کے حوالے سے رضامندی کا اظہار کر دیا ہے، یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ ان کو تبدیل کرنے کے بعد کچھ نام بھی زیرغور ہیں۔
لیکن اب وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات کی جانب سے ان خبروں کی تردید کر دی گئی ہے، ان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام قیاس آرائیاں بے بنیاد اور بد نیتی پر مبنی ہیں۔ خیال رہے کہ عوام ہو یا میڈیا، ہر کوئی عثمان بزدار کی کارکردگی سے خاص خوش نظر نہیں آتا۔ اسی حوالے سے گزشتہ روز اینکر و تجزیہ نگار عامر متین کی جانب سے بھی کہا گیا تھا کہ ہ فی الوقت عثمان بزدار کو وزارت اعلی سے نہیں ہٹایا جا رہا۔
وہ کتنا عرصہ وزیراعلی رہیں گے اس کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔تاہم کچھ ہی دنوں میں کابینہ میں تبدیلی ضرور کی جائے گی۔اگلے دس دن میں ہم پنجاب کی کابینہ میں اہم تبدیلی دیکھیں گے۔ایک اہم وزارت ہے جن کی ذمہ داریاں کم کی جاسکتی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے تین وزراء سے ملاقات کی۔۔اس دوران انہوں نے کابینہ کے حوالے سے کئی اہم باتیں دریافت کیں۔
مزید کہا گیا تھا کہ عثمان بزدار کو فی الحال نہیں ہٹایا جا رہا تاہم ان کے متبادل کچھ نام سامنے آئے ہیں،جن میں اسلم اقبال کا نام شامل ہیں،کہا جا رہا ہے کہ انہیں پنجاب کا وزیراعلی بنایا جائے گا۔علاوہ ازیں خسرو بختیار کے بھائی کے متعلق بھی کہا جا رہا ہے کہ وہ ڈیلیور کریں گے۔محسن لغاری کا نام بھی سامنے آ رہا ہے انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات بھی کی تھی۔