میرپور میں شادی ہال زمین بوس، مالک اور بیٹا جاں بحق

  • July 18, 2020, 12:21 pm
  • National News
  • 144 Views

میرپور آزاد کشمیر میں گزشتہ روز ایک بڑا شادی ہال اچانک زمین بوس ہوگیا تھا۔حادثے کے نتیجے میں شادی ہال کا مالک اور بیٹا جاں بحق ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میرپور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں جہاں ایک بڑا میرج ہال زمین بوس ہوگیا۔دیکھتے ہی دیکھتے اچانک پوری تین منزلہ عمارت اپنی بنیادوں پر ڈھیر ہو گئی۔
اطلاعات کے مطابق جمعہ کو آزاد جموں وکشمیر کے ضلع میرپورکے علاقہ چکسواری میں روپیال میرج وبینکوئٹ ہال کی بڑی بلڈنگ اس وقت منہدم ہوگئی جب وہاں مزدور تزین و آرائش کا کام کررہے تھے ۔ملبے تلے آکر میرج ہال کا مالک اور ان کا بیٹا جو مبارک ہو گئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ منہدم عمارت کے ملبے سے 6 افراد کو زخمی حالت میں نکال کر طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچایا گیا ہے۔
ریسکیو کا کہنا ہے کہ ابھی کچھ اندازہ نہیں کہ حادثے کے وقت میرج ہال میں کتنے لوگ تھے ،تاہم کہا جا رہا ہے کہ تیس سے چالیس کے درمیان افراد موجود تھے۔زرائع کا کہنا ہے کہ فوری امدادی کارروائیوں سے 16 مزدوروں کو باہر نکال لیاگیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق سیکورٹی اہلکار اور ریسکیو ٹیم امدادی کارروائی جاری رکھے ہوئےہیں۔پولیس کی بھاری نفری اور مقامی لوگ بھی موجود ہیں۔
مقامی افراد بھی امدادی کاموں میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ملبے تلے سے نکالے جانے والے افراد کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہیں تاہم وہ اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ واقعے کی تفصیلات بتا سکیں۔بتایا گیا ہے کہ شادی ہال میں تعمیراتی کام جاری تھا۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بلڈنگ کا ری کنسٹرکشن کا کام جاری تھا اس دوران عمارت گرنے کا واقعہ پیش آیا۔
جب کہ وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے ہدایت کی ہے کہ میرپور میں تین منزلہ عمارت گرنے سے دب جانے والی افراد کو بچانے کیلئے ہنگامی اقدامات کیے جائیں ۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر وزیر سٹیٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی احمد رضاقادری ریسکیو آپریشن کی نگرانی کیلئے میرپور پہنچ گئے ہیں ۔ میرپور میں آج صبح تین منزلہ عمارت گر گئی تھی