آزاد کشمیر میں دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر پر بھارت سے سیخ پاہو گیا

  • July 18, 2020, 12:24 pm
  • National News
  • 120 Views

آزاد کشمیر میں دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر پر بھارت سے سیخ پاہو گیا ہے۔بھارت نے آزاد کشمیر کے گلگت بلتستان علاقہ میں دریائے سندھ پر دیا میر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے پاکستان کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔بھارت نے واویلا مچاتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مقبوضہ کشمیر اور لداخ کا بڑا حصہ زیر آب آ جائے گا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ سریچواستو نے کہا ہے کہ بھارت نے دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے خلاف پاکستان کے ساتھ سخت انداز میں احتجاج کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے مقبوضہ کشمیر اور لداخ کا بڑا حصہ غرقاب ہو جائے گا۔ہم آزاد کشمیر میں تبدیلی کی پاکستان کی کوشش کی مذمت کرتے ہیں۔دوسری جانب دیامیربھاشا ڈیم کی تعیمرشروع ہونے کے بعد دیامیر میں سیکورٹی خطرات بڑھ گئے ہیں۔
ق 442 ارب روپے کی لاگت سے بننے والے ڈیم کی وجہ سے سیکیورٹی خطرات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ضلع دیا میر میں دسمبر 2020تک پاک فوج کے 120دستے تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری حاصل کی گئی ہے جس کے بعد پاک فوج کے 120 دستے تعینات کر دیئے جائیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے بھی دو روز قبل دیا میر بھاشا ڈیم کا دورہ کیا ہے جس میں ان کے ہمراہ آرمی چیف بھی موجود تھے۔ عمران خان کے دورے کے بعد سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے فوجی دستے تعینات کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ دریائے سندھ پر تعمیر ہونے والا یہ ڈیم دنیا کا سب سے بڑا آر سی سی ہو گا جو 81 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کے کام آئے گا اورڈیم سے ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 48 دن ہو جائے گی‘دیامر بھاشا ڈیم سے سالانہ 18 ارب 10 کروڑ یونٹس سستی ترین بجلی بھی میسر آئے گی اور یہ ڈیم 30 لاکھ ایکڑ رقبے کو سیراب کرنے کے لیے پانی فراہم کرے گا. دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ اپنی تعمیر کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور گزشتہ ایک سال کے دوران مہمند اور دیامر بھاشا پر کام شروع کیا جا چکا ہے‘دیامر بھاشا ڈیم ملک کی واٹر، فوڈ اور انرجی سیکیورٹی کے لیے اہم منصوبہ ہے اور یہ منصوبہ 29-2028 میں مکمل ہو گا. دیامر بھاشا ڈیم کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ساڑھے 4 ہزار میگاواٹ ہے اور یہ منصوبہ نیشنل گرڈ کو ہر سال 18 ارب یونٹ پن بجلی فراہم کرے گا‘ڈیم کی تعمیر سے ملک کی صنعتی سیکٹر کو سستی بجلی فراہم ہو گی تو 16 ہزار سے زائد ملازمتیں بھی ملیں گی اور ڈیم کی تعمیر مقامی افراد کے حالات میں بہتری لائے گی منصوبہ کوہستان اور گلگلت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کا بھی باعث بنے گا