غلط لاٹری ٹکٹ پر شہری کا 20 لاکھ ڈالر کا ’انعام‘ نکل آیا

  • July 19, 2020, 12:57 pm
  • Entertainment News
  • 216 Views

غلط لاٹری ٹکٹ پر شہری کا 20 لاکھ ڈالر کا ’انعام‘ نکل آیا، ایک شخص کو غلط لاٹری ٹکٹ دے دیا گیا لیکن اس کی خوش قسمتی سے اس پر 20 لاکھ ڈالر انعام نکل آیا، دنیا بھر میں ہر سال کروڑوں لاٹری ٹکٹس فروخت ہوتے ہیں اور لوگ بہت دیکھ بھال کر لاٹری نمبر لیتے ہیں تاکہ وہ جیت سکیں۔ ایسی کہانیاں بھی موجود ہیں کہ لوگ لاٹری ٹکٹس خریدتے خریدتے کنگال ہوگئے لیکن کچھ لوگوں پر قسمت کی دیوی مہربان بھی ہو جایا کرتی ہے۔
ایسا ہی ہوا ایک امریکی شہری کے ساتھ جب اسے غلط لاٹری ٹکٹ دے دیا گیا لیکن اس کی خوش قسمتی سے اس کا 20 لاکھ ڈالر انعام نکل آیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ کے نواح میں 57 سالہ شخص نے ایک پٹرول پمپ پر گاڑی روکی تھی۔
وہ ٹائر میں ہوا بھرنا چاہتا تھا۔ ایئرمشین چلانے کے لیے اس کے پاس سکے نہیں تھے اس لیے وہ دکان کے اندر چلا گیا۔

اس نے دکاندار سے سکوں کے ساتھ 10 ڈالر کا لاٹری ٹکٹ بھی مانگا۔ کلرک نے غلطی سے 20 ڈالر کا ٹکٹ دے دیا۔ اس نے بتایا کہ کلرک کو غلطی کا احساس ہوا تو اس نے ٹکٹ بدلنے کی پیشکش کی۔ لیکن میرے اندر سے کسی نے کہا کہ مجھے وہی ٹکٹ لینا چاہیے۔ مجھے خوشی ہے کہ میں نے ایسا ہی کیا۔ مشی گن لاٹری کا کھیل سادہ سا ہے۔ ٹکٹ پر نمبر پوشیدہ ہوتے ہیں۔ اسے اسکریچ کیا جاتا ہے اور لکی نمبرز پر انعام نکل آتا ہے۔
اس شخص کے 15 نمبر میچ کرگئے اور وہ 20 لاکھ ڈالر انعام جیت گیا لاٹری جیتنے والے کو پیشکش کی جاتی ہے کہ وہ قسطوں میں پوری رقم وصول کرسکتا ہے یا کچھ رقم چھوڑ کر باقی ایک ساتھ لے سکتا ہے۔ اس شخص نے قسطوں میں 20 لاکھ کے بجائے یکمشت 13 لاکھ ڈالر قبول کرلیے۔ اب لاٹری جیتنے والے شخص کا کہنا ہے کہ وہ اس رقم سے نیا مکان خریدے گا اور باقی رقم محفوظ کرلے گا۔