ایران نے دھماکوں کی جانچ پڑتال کیلئے چین سے مدد مانگ لی

  • July 19, 2020, 9:38 pm
  • World News
  • 193 Views

سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ ایران نے دھماکوں کی جانچ پڑتال کیلئے چین سے مدد مانگ لی ہے، ایران میں دھماکے ہو رہے تھے تو اس میں چین نے مدد کی یقین دہانی کروادی ہے، چین ان دھماکوں کے پیچھے ہاتھ پر ایران کو آگاہ کرے گا، ایران نے بھارت کو گیس فیلڈ اور ٹرین منصوبے سے الگ کردیا۔
انہوں نے اپنے تبصرے میں کہا کہ چین اور مودی کا کیا مسئلہ ہوا ہے؟ کچھ دیر کے لیے اگر میں مودی بن جاؤں، میں کمرے میں بند ہوکر سوال کا جواب ڈھونڈو کہ مجھے دھکا کس نے دیا؟ مجھے سوچنا چاہیے کہ ساری دنیا میرے ساتھ تھی، جرمنی، فرانس،کینیڈا، عرب ممالک، پڑوسی ممالک سب ساتھ تھے، لیکن میں ذرا سوچوں کہ مجھے چین میں دھکا، تو اگر مجھ میں ذرا سی بھی عقل ہوگی تو میں سوچوں کا مجھے دھکا امریکا نے دیا ہے، امریکا نے مودی کو اٹھا کر پھینک دیا ہے۔

بی جے پی اور آرایس ایس، مودی کی سوچ تھی کہ سب آر ایس ایس جوائن کرلیں گے، اب ان کو اٹھا کر پھینک دیا کہ وہ مشرق کی طرف دیکھتا رہے، کیونکہ وہ مغرب کی طرف نہیں دیکھ رہا تھا۔ افغانستان، مشرق وسطیٰ، اسرائیل سے تعلق تھا، دنیا کی نئی ابھرتی قوت بن رہی تھی، لیکن ڈبردوس ہوگیا، اب نیپال آنکھیں دکھا رہا ہے۔ چین اور انڈیا کے معاملے پرکسی نے کہا کہ ہم دوستی کرواتے ہیں، سلامتی کونسل کا اجلاس بلاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یران نے دھماکوں کی جانچ پڑتال کیلئے چین سے مدد مانگ لی ہے، ایران میں دھماکے ہو رہے تھے تو اس میں چین نے مدد کی یقین دہانی کروادی ہے، چین ان دھماکوں کے پیچھے ہاتھ پر ایران کو آگاہ کرے گا، ایران نے بھارت کو گیس فیلڈ اور ٹرین منصوبے سے الگ کردیا۔ لیکن اب چین کو مدد کرنے والا ایک ہاتھ مل گیا ہے۔