ٹک ٹاک پر 30 لاکھ فینز رکھنے والے مزدور نے سب کو حیران کر دیا

  • July 21, 2020, 11:13 am
  • Entertainment News
  • 1.24K Views

ٹک ٹاک پر 30 لاکھ فینز رکھنے والے مزدور نے سب کو حیران کر دیا۔ نصیر بلوچ پیشے سے ایک مزدور ہے جو کہ اپنی ٹک ٹاک ویڈیو کے دلفریب مواد پر 100 ملین لائیکس حاصل کر چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ویڈیو شییئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے دنیا بھر کے لوگوں کو اپنی جانب راغب کیا ہے خواہ ان کا تعلق کسی بھی طبقے سے کیوں نہ ہو۔
دنیا بھر سے ٹک ٹاکرز نے اپنی ویڈیوز کے ذریعے مزاح، تفریح اور فن سمیت اخلاقی اقدار پر مبنی مواد سے مداحوں کو تفریح کا ایک قابل ذکر پلٹ فورم مہیا کیا ہے۔ پاکستانی ٹک ٹاکرز کی بات کی جائے توشوبز سے منسلک بہت سی شخصیات اس ایپ کا استعمال کر رہی ہیں تاہم نصیر بلوچ جو کہ پیشے سے ایک مزدور ہے کے فینز کی تعداد نے سب کو حیران کر دیا ہے۔
نصیر بلوچ کے ٹک ٹک پر مجموعی طور پر 30 لاکھ فینز ہیں جس کے بعد ان کا شمار پاکستان میں سر فہرست 10 ٹوئیٹر اکاؤنٹس میں ہوتا ہے۔

نصیر بلوچ کا تعلق پسماندہ طبقے سے ہے لیکن ویڈیو ایپ پر اپلوڈ کیے جانے والے مواد میں جھلکتی اس کی محنت نے مداحوں کو اپنی جانب بھرپور متوجہ کیا ہے۔


میش ایبل کی ایک رپورٹ کے مطابق نصیر بلوچ کا شمار پاکستان کے پہلے 10 ٹک ٹاکرز میں ہوتا ہے، نصیر بلوچ ویڈیو لائیکس کے حوالے سے علی فیاض اور توقیر پھولو سے تھوڑا ہی پیچھے ہیں جب کے لائیکس کے تعداد بالترتیب 103 ملین اور 102 ملین ہے۔
تاہم جہاں ٹک ٹاک نے معاشرے میں اخلاقی اقدار کو فروغ دینے میں مدد دی ہے وہاں کچھ غیر اخلاقی مواد بھی دیکھنے کا ملتا ہے جس کے باعث عام شہریوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ اس ضمن میں تازہ صورت حال یہ ہے کہ پی ٹی اے نے کئی موبائل اور سوشل میڈیا ایپس پر غیر اخلاقی مواد پھیلائے جانے کی شکایات کے بعد ایکشن لے لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پی ٹی اے نے مشہور موبائل ایپ بیگو پر پابندی عائد کر دی ہے، جبکہ ٹک ٹاک کو حتمی وارننگ جاری کی گئی ہے۔