پاکستان میں آج ذوالحج کا چاند نظر آ جائے گا: فواد چوہدری

  • July 21, 2020, 12:37 pm
  • Science & Technology News
  • 193 Views

وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر آ جائے گا۔
یہ بات وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔

لمحہ با لمحہقومی خبریںبین الاقوامی خبریںتجارتی خبریںکھیلوں کی خبریںانٹرٹینمنٹصحتدلچسپ و عجیبخاص رپورٹ
آج پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر آ جائے گا: فواد چوہدری
وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر آ جائے گا۔

عید الاضحیٰ 31 جولائی کو ہوگی، فواد چوہدری

یہ بات وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ذُوالحج1441 ہجری کے چاند کی پیدائش (Birth of New Moon) پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق گزشتہ رات 10 بج کر 33 منٹ پر ہو چکی ہے

وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی کا مزید کہنا ہے کہ آج 21 جولائی کو پاکستان میں کراچی اور گرد و نواح کے مطلع میں چاند نظر آ جائے گا۔

فواد چوہدری کا سوشل میڈیا پر اس بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ اگر بادل ہیں تو Ruet App ڈاؤن لوڈ کریں اور چاند کا بالکل صحیح مقام دیکھ لیں۔