کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کے دونوں گواہ منحرف

  • July 21, 2020, 3:21 pm
  • Breaking News
  • 204 Views

نقیب اللہ قتل کیس میں گواہان اپنے بیان سے منحرف ہو گئے، انہوں‌ نے مرضی کا بیان دلوانے کیلئے ایس پی پر دباؤ ڈالنے کا الزام عائد کیا ہے۔

کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی، سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار اور ڈی ایس پی بھی عدالت پیش ہوئے۔ گواہ شہزادہ جہانگیر نے عدالت میں اہم انکشاف کیا کہ عابد قائم خانی نے مرضی کا بیان دینے کیلئے ان پر دباو ڈالا، انکار پر غیر قانونی حراست میں رکھا گیا تاہم جب میں بہت مجبور ہوگیا تو میں نے ان کے کہنے پر بیان دیدیا۔ گواہ نے مزید بتایا کہ جب گاؤں گیا تو احساس ہوا کہ میں نے غلط کیا ہے، واپس آنے کے بعد عدالت میں حلف نامہ جمع کرایا جس میں کہا کہ میرا پہلا بیان جھوٹ پر مبنی تھا اور زبردستی لیا گیا تھا۔

گواہ محمد آصف نے اپنے بیان میں کہا جو بیان مجھ سے منسوب کیا جارہا ہے وہ میرا نہیں، جس دن مقابلہ ہوا اس دن میں ملیر کورٹ میں تھا۔ گواہوں کے بیان پر جرح آئندہ سماعت پر کی جائے گی، عدالت نے سماعت 28 جولائی تک ملتوی کر دی۔