ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کے حریم شاہ کیساتھ ویڈیو کے چرچے

  • July 21, 2020, 3:30 pm
  • Entertainment News
  • 246 Views

ٹک ٹاک سے شہرت پانے والی حریم شاہ کے ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کیساتھ ویڈیو کے آج کل ہر جانب چرچے ہو رہے ہیں۔

سنجیدہ حلقے اس ویڈیو کو فاروق ستار کے حوالے سے دیکھ رہے ہیں، مختلف حلقے حریم شاہ کے ساتھ اس ویڈیو کو مختلف عنوان دے رہے ہیں، کہا جا رہا ہے کہ آج کل فاروق ستار ایم کیو ایم پاکستان سے وابستہ دوستوں سے دور ہوچکے ہیں ان کی ایسی مصروفیات کو فنکاروں کی حوصلہ افزائی سے ہی تشبیہ دی جاسکتی ہے

شوبز کی شخصیات کا کہنا ہے کہ فاروق ستار بھائی فنکار نواز ہیں وہ فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے رہتے ہیں، حریم شاہ کی بھی حوصلہ افزائی کے لئے ہی ویڈیو بنوائی ہوگی۔ اس کو ایک سیاست دان کی فنکار نوازی کی نظر سے دیکھا جائے۔