وفاقی حکومت کا عید پر 3 دن کی تعطیلات دینے کا فیصلہ

  • July 24, 2020, 11:45 am
  • National News
  • 191 Views

وفاقی حکومت کا عید پر 3 دن کی تعطیلات دینے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق عید قرباں کی آمد آمد ہے، اسی دوران اب وفاقی حکومت کی جانب سے عید کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق 3 چھٹیاں دی جائیں گی۔ اس حوالے سے معاون خصوصی عمران خان ڈاکٹر شہبازگل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں جمعہ،ہفتہ اور اتوار کی ہوں گی۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے یہ بھی کہا گیا تھا کہ کورونا کی وجہ سے اس سال صرف ایک چھٹی دینے پر غور کیا جا رہا تھا، تاہم پہلے بھی ڈاکٹر شہبازگل کی جانب سے اس خبر کو مستر کر دیا گیا تھا۔ لیکن اب ڈاکٹر شہبازگل نے عید کی تعطیلات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے موقع پر 3 چھٹیاں دی جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں جمعہ،ہفتہ اور اتوار کی ہوں گی۔

خیال رہے کہ عید قرباں قریب آتی جا رہی ہے، جیسے جیسے عید قرباں نزدیک آتی جا رہی ہے، لوگوں میں قربانی کے حوالے سے جوش وخروش بڑھتا جا رہا ہے۔ رویت ہلال کمیٹی نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ یکم اگست کو عید منائی جائے گی جبکہ گزشتہ عید کی طرح اس مرتبہ بھی رویت ہلال کمیٹی اور فواد چوہدری کے درمیان تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ تاہم گزشتہ روز وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ قانونی طور پر عید الاضحیٰ رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق ہوگی، آج بدھ کی شام کو جس نے بھی ذی الحج کا چاند دیکھا، اس نے یہی کہا کہ یہ دوسرے دن کا چاند ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل فواد چوہدری نے عید 31 جولائی کو کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم عید کے چاند کے حوالے سے دونوں فریقین کی جانب سے لفظی جنگ کا سلسلہ جاری ہے لیکن فواد چوہدری نے بھی رویت حلال کمیٹی کے مطابق عید منانے کا اعلان کیا تھا۔ رویت حلال کمیٹی کے مطابق عید یکم اگست بروز ہفتہ ہو گی۔