عید کے بعد ن لیگ حکومت کیخلاف سڑکوں پر ہو گی

  • July 23, 2020, 12:19 pm
  • Political News
  • 117 Views

مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ عید کے ن مسلم لیگ ن حکومت کے خلاف سڑکوں پر ہو گی۔

جیو نیوز کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ دو مختلف نظریات کی جماعتیں ہیں لیکن ماضی میں بھی دونوں جماعتوں نے مل کر کام کیا ہے۔

حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے دو سالوں میں اپوزیشن کو کمزور کرنے کے لیے مقدمات بنائے۔

انہوں نے کہا کہ عید کےبعد حکومت کے خلاف سڑکوں پر آ رہے ہیں، سڑکوں پر آنے کا فیصلہ مسلم لیگ ن کر چکی، اے پی سی میں طریقہ کار پر بات ہو گی۔

خیال رہے کہ چند روز قبل لاہور میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا تھا جس میں دونوں جماعتوں نے حکومت کے خلاف محاذ بنانے اور عید کے بعد اے پی سی بلا کر احتجاج کو عملی جامہ پہنانے پر اتفاق کیا تھا۔