ایک چڑیا کی مدد کرنے کے لئے پورے گاؤں کا 35 دن تک اندھیرے میں رہنے کا فیصلہ

  • July 27, 2020, 2:45 pm
  • Entertainment News
  • 316 Views

ایک چڑیا کی مدد کرنے کے لئے پورے گاؤں کا 35 دن تک اندھیرے میں رہنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقع بھارتی ریاست تمل ناڈو کے ایک گاؤں میں پیش آیا ہے جہاں لوگوں نے انسانیت کی مثال قائم کرتے ہوئے ایک چڑیا کی وجہ سے 35 دن بغیر بجلی کے رہنے کا فیصلہ کر لیا۔ مقامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گاؤں کے مرکزی سوئچ بورڈ پر چڑیا نے انڈے دیئے تھے، پورے گاؤں نے چڑیا اور اس کے بچوں کی جان بچانے کے لئے اپنے سارے کام دن کی روشنی میں کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد پورے گاؤں میں 35 دن تک لائٹ بند رہی۔
لائٹس بند رکھنے کو مشورہ ایک 20 سالہ نوجوان طالبعلم نے دیا تھا جس کو پورے گاؤں نے مان کر اس پر عمل کیا۔ نوجوان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس علاقے میں قریب 100 خاندان موجود ہیں اور یہاں تقریبا 35 اسٹریٹ لائٹ استعمال کی جاتی ہیں۔
ایک دن ، جب ہم سوئچ بورڈ کے پاس سے گزر رہے تھے ، ہم نے دیکھا کہ ایک چڑیا نے تین انڈے رکھے تھے۔ ہم نے ان کی تصاویر فوری طور پر اپنے گائوں واٹس ایپ گروپ میں پوسٹ کیں ، اور لوگوں سے کہا کہ وہ تعاون کریں اور سوئچ باکس سے منسلک بجلی کا استعمال نہ کریں تاکہ انڈوں کو کسی قسم کا نقصان نہ ہو۔

بتایا گیا ہے کہ 35 اسٹریٹ لائٹس سوئچ بورڈ سے منسلک تھیں۔ گاؤں والوں نے لائن منقطع کردی اور تامل ناڈو میں تقریبا 36 دن تک اسٹریٹ لائٹ بند رکھی۔یہاں تک کہ خواتین جو اندھیرے میں باہر نکل جانے کے بارے میں عموماََ پریشان ہیں انھوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنے خوف کو دور رکھیں اور چڑیا کو زندہ رہنے میں مدد کریں گی۔ بتایا گیا ہے کہ پورے گاؤں نے ایک نوجوان کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے چڑیوں کی جان بچائی ہے جس کے بعد اب 35 دن کے دورانیے کے بعد گاؤں میں بجلی استعمال کی گئی ہے۔