پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ بہت کم ہو گیا ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

  • July 28, 2020, 3:14 pm
  • COVID-19
  • 167 Views

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ بہت کم ہو گیا ہے۔

اسلام آباد میں معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے پریس بریفنگ میں کہا کہ اندازوں کے مطابق پاکستان میں کورونا کا عروج وقت سے پہلے آیا تھا، بہت سے ممالک میں کورونا ختم ہونے کے بعد دوبارہ آیا ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ عیدالاضحیٰ اور محرم کے مواقع پر عوام ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، بیماری کے پھیلاؤ کو مزید کم کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کے دوران پاکستان میں لوگوں نے نسبتاً احتیاط برتی جس کے باعث ملک میں کورونا کیسز میں کمی ہوئی ہے۔