رافیل طیاروں کو بھارت میں ایس یو30 طیاروں کی حفاظت میں اتارا گیا

  • July 30, 2020, 11:02 pm
  • World News
  • 166 Views

رافیل طیاروں کو بھارت میں ایس یو30 طیاروں کی حفاظت میں اتارا گیا، سوشل میڈیا صارفین نے رافیل طیاروں کا مذاق بنا ڈالا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ جس طیارے کو خود حفاظت کی ضرورت ہے وہ بھارت کی حفاظت کیا کرے گا۔ صارفین نے بھارت کا مزاق اڑاتے ہوئے کہا کہ بھارتی سیکیورٹی فورسز کو سیکیورٹی کی ضرورت ہے۔
ایک صارف نے مضحکہ خیز انداز میں لکھا کہ ان طیاروں ے بھارت کی حفاظت کرنی ہے جنکو خود حفاظت کی ضرورت ہے۔



اس سے قبل بھی آسٹریلوی صحافی ڈینس فریڈمین نے گزشتہ روز بھارتی فضائیہ میں شمولیت اختیار کرنے والے فرانسیسی ساختہ رافیل طیاروں کے حوالے سے مفید مشورہ دیدیا- بھارت میں فرانس سے خریدے گئے رافیل جنگی طیاروں کی 5 جہازوں پر مشتمل پہلی کھیپ نے گزشتہ روز انبالیہ ایئربیس پر لینڈ کیا جس پر سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’’بڑے پرندے یہاں پہنچ گئے ہیں‘‘۔
ان کے اس ٹویٹ کے جواب میں ڈینس فریڈمین نے ٹویٹ کیا کہ’’ بس اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ سرحدی لائن کو عبور نہ کریں ورنہ وہ جادوئی طور پر بڑے دھات کے سکریپ ڈھیروں میں تبدیل ہوجائیں گے‘‘- یاد رہے کہ بھارت اور فرانس کے درمیان رافیل طیاروں کی خریداری کے لیے مذاکرات کا آغاز 2012ء میں ہوا تھا جو دو سال تک معطل رہا تھا تاہم 2014ء میں مودی نے حکومت سنبھالنے کے بعد اسے دوبارہ شروع کردیا تھا۔
ستمبر 2016ء میں دونوں ممالک نے 8 ارب 80 کروڑ ڈالر کا مہنگا معاہدہ کیا تھا جس میں 36 رافیل طیاروں کی خریداری کے لیے دستخط کیے گئے تھے جو طیاروں کی خریداری کا سب سے مہنگا معاہدہ تھا۔ دوسری جانب کانگریس نے الزام لگایا تھا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے 36 طیاروں کی خریداری کے لیے 10 اپریل 2015ء کو جب فرانس کا دورہ کیا تو انیل امبانی بھی ان کے ساتھ تھے۔