خاتون اینکر پرسن نے خاوند کو دوسری شادی کی اجازت دے دی

  • August 2, 2020, 4:49 pm
  • Entertainment News
  • 305 Views

دوسری شادی ہمارے معاشرے میں ہمیشہ سے ہی ایک ایسا موضوع رہا ہے جس پر ایک لاحاصل بحث چھڑ جاتی ہے۔ مرد حضرات اپنے مفاد میں جبکہ خواتین اپنے مفاد کی باتیں کرتی ہیں۔ حال ہی میں ایک آرڈیننس پاس کیا گیا جس کے تحت دوسری شادی کے لیے بیوی سے اجازت کے باوجود مصالحتی کونسل کی اجازت ضروری ہوگی۔ رواں برس جون میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کیے جانے والے فیصلے میں کہا گیا کہ پہلی بیوی کی اجازت کے باوجود مصالحتی کونسل کے انکار کے بعد اگر کوئی شخص شادی کرے گا تو اسے دوسری شادی پر سزا ہوگی جس کے ایسے کئی مرد حضرات کو سزائیں اور جُرمانے بھی ہوئے۔
دوسری شادی میاں بیوی میں اکثر ہی بحث و مباحثے اور جھگڑے کا باعث بنتی ہے تاہم اب ایک ایسی خاتون بھی سامنے آئی ہیں جنہوں نے خود ہی اپنے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نجی ٹی وی چینل کی ایک خاتون اینکر پرسن کرنا ناز نے کہا کہ میں نے اپنے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرد کو اللہ نے ایک سے زائد شادی کی اجازت دی ہے اس لیے میں نے اپنے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دے دی ہے۔



یوٹیوب پر جاری ویڈیو پیغام میں خاتون اینکر کا کہنا تھا کہ اللہ رب العزت نے مرد کو دوسری، تیسری اور چوتھی شادی کی اجازت دی ہے، چونکہ یہ مالک کا حکم ہے اس لیے میں اس پر تنقید تو دور کی بات اس بارے میں کوئی بات بھی نہیں کرسکتی۔ کرن ناز نے کہا کہ جب اللہ نے اجازت دی ہے تو میری یہ حیثیت نہیں ہے کہ میں اپنے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دوں لیکن پھر بھی میں نے اپنے شوہر سے کہا ہوا ہے کہ اگر کبھی بھی آپ کو یہ لگے کہ آپ کو دوسری شادی کرنی چاہئیے تو آپ بالکل کرسکتے ہیں۔
اینکر پرسن کرن ناز کا کہنا تھا کہ اپنے شوہر کی دوسری شادی سے مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہو گا لیکن اپنے شوہر سے ٹوٹ کر محبت کرنے والی بیوی ہونے کے ناطے جب مجھے اپنے شوہر کا پیار بانٹنا پڑے گا تو اُس سے مجھے بھی فرق پڑے گا لیکن اس کے علاوہ مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔چونکہ یہ اللہ رب العزت کا حکم ہے تو میری اتنی اوقات نہیں ہے کہ اپنے شوہر کو منع کرسکوں۔ کرن ناز نے اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں