ملک کے بالائی علاقوں میں تیزہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے،محکمہ موسمیات

  • August 4, 2020, 10:58 am
  • Weather News
  • 154 Views

ملک کے بالائی علاقوں میں تیزہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہیگا۔ تاہم بالائی خیبر پختو نخوا، بالائی پنجاب ، بالائی سندھ ،گلگت بلتستان اورکشمیر کے بعض اضلاع میں تیزہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورشدید مرطوب رہا۔ تاہم شمال مشرقی پنجاب ،کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب میں حافظ آباد 15 ، جہلم 05 ، نارووال01 ، کشمیر میں کوٹلی 04 ، مظفرآباد 03،خیبر پختونخوا میں پاراچنار04 ، گلگت بلتستان میں سکردو میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔ اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں سبی47، دادو46 اور شہید بینظیر آباد میں45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔