گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا سے 15 مریض جاں بحق

  • August 5, 2020, 4:26 pm
  • COVID-19
  • 177 Views

اسلام آباد: ملک میں کرونا کیسز اور اموات کی تعداد میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے 15 مریض جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کرونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے، ملک میں 24 گھنٹوں میں 675 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 20 ہزار 836 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار 136 ہو چکی ہے، جن میں سے 2 لاکھ 54 ہزار 286 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، 872 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جب کہ کرونا سے ہونے والی اموات کی کل تعداد 6014 ہو چکی ہے۔

سندھ میں ایک لاکھ 22 ہزار 16 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، پنجاب میں 93 ہزار 571، خیبر پختون خوا میں 34 ہزار 324 کرونا کیسز، اسلام آباد میں 15 ہزار 122 کرونا کیسز، گلگت بلتستان میں 2218، بلوچستان میں 11780 کیسز، آزاد کشمیر میں 2105 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کرونا کے 2231 مریض جاں بحق ہوئے جب کہ پنجاب میں 2157 مریض، خیبر پختون خوا میں 1213، اسلام آباد میں 167 کرونا مریض، بلوچستان میں 136، گلگت بلتستان میں 55 مریض اور آزاد کشمیر میں تاحال کرونا وائرس سے 55 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 11 ہزار 915 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں تاحال 20 لاکھ 43 ہزار 870 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا کے 1381 مریض زیر علاج ہیں جب کہ کرونا مریضوں کے لیے مختص 1859 وینٹی لیٹرز میں سے 165 زیر استعمال ہیں