چمن میں مال روڈ پر زوردار دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 10 زخمی ہوگئے

  • August 10, 2020, 12:23 pm
  • Breaking News
  • 189 Views

چمن میں مال روڈ پر زوردار دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں، دھماکے کی شدت سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس حکام کے مطابق چمن کے مال روڈ پر زور دار دھماکا ہوا ہے، دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ آواز دور تک سنائی دی گئی جبکہ دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں۔
دھماکے سے وہاں پر موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیوٹیموں نے وہاں پر امدادی کاروائی شروع کی جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ دھماکے کی نوعیت جاننے کیلئے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔