پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک نوشہرہ نے 15 اگست کو پرائیویٹ سکولز کھولنے کا فیصلہ کرلیا

  • August 10, 2020, 12:23 pm
  • Education News
  • 175 Views

پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک نوشہرہ نی15 اگست کو پرائیویٹ سکولز کھولنے کا فیصلہ کر دیاحکومت 15اگست کو پرائیویٹ سکولز منجمنٹ کے ساتھ بھر پورتعاون کرکے تعلیم سب کیلئے کے نعرے کو تقویت دینے میں اپنا کردار ادا کریں سعید درانی نامی شخص کا کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک نوشہرہ کا جنرل سیکرٹری ہے اور نہ ان کو پین نوشہرہ کی پالیسی بیان جاری کرنے کا کوئی اختیار حاصل ہے ۔
ان خیالات کا اظہار پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک نوشہرہ کے ضلعی صدر قاضی فضل حکیم نے الہدیٰ سکول اینڈ کالج میں اپنی زیر صدارت منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلع نوشہرہ بھر کے سکول مالکان اور پرنسپلز بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ والدین بھی اپنے بچوں کے قیمتی وقت کے ضیاع پر سخت پریشان ہیں اور والدین پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے اس اقدام کو سہراتے ہیں والدین بھی چاہتے ہیں کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے جلد از جلد کھولیں جائیں تاکہ طلبا و طالبات کا مزید وقت ضائع نہ ہو اور طلبا و طالبات کا تعلیمی و تربیتی سلسلہ جاری رہے کیونکہ سکولز بند ہونے سے طلبا کا بے راہ روی کا شکار ہونے کا خدشہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں تجارتی مراکز سمیت دیگر اداروں کے لیے حکومت نے ایس او پیز کرکے کھول دئیے ہیں تو حکومت پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے کھولنے کے لیے ایس او پیز تیار کرنے میں کیوں کتراتی ہے اور آخر پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے لیے ایس او پیز تیار کرنے میں کیا قباحت ہے انہوں نے وفاقی ، خیبر پختونخواہ حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے کھولنے کیلئے جلد از جلد ایس او پیز تیار کریں تاکہ طلبا و طالبات کا مزید قیمتی وقت ضائع نہ ہو اور پاکستان علم کے حصول میں پہلی نمبر پر رہے ۔