حکومتِ بلوچستان نے کاروباری مراکز میں اوقات کار کی پابندی ختم کردی

  • August 10, 2020, 12:32 pm
  • National News
  • 230 Views

کوئٹہ: حکومت بلوچستا ن نے صوبے میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت کاروباری مراکز کے مقررہ اوقات کار ختم کردیے ہیں۔

محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق حکومت بلوچستان نے صوبے میں دکانوں،اسٹورز،مارکیٹوں سمیت تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز میں اوقات کار کی پابندی کو ختم کردیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صوبے میں کورونا وائرس کے باعث عائد اسمارٹ لاک ڈاؤن کی دوران کاروباری مراکز کو شام دس بجے بند کردیا جاتاتھا۔ حکومت نے صوبے کے تجارتی مراکز کے لئے جمعے کو ایک دن کا اسمارٹ لاک ڈاون بھی ختم کردیا۔