بولان میں متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت نہ ہوسکی‘ بلوچستان بھر میں گیس سروس بدستور معطل

  • August 10, 2020, 12:40 pm
  • National News
  • 517 Views

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے بی بی نانی کے قریب سیلابی سے متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت نہ ہوسکی، صوبائی دارالحکومت کوئٹہ، مستونگ،قلات، پشین اور زیارت کو سوئی گیس کی فراہمی منقطع ہونے سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ گھریلو خواتین کو کھانا پکانے ودیگر کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا۔سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کے مطابق بولان کے علاقے بی بی نانی میں گزشتہ شام سیلابی ریلے سے سوئی گیس کی 24اور 12انچ قطر کی بہہ جانے والی پائپ لائنز کی بحالی کام کیلئے ٹیم پائپ لائن ٹوٹنے کے مقام تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔گیس پائپ لائن ٹوٹنے کے سبب کوئٹہ،مستونگ، قلات، پشین، زیارت کو گیس کی سپلائی گزشتہ 30 گھنٹوں سے معطل ہے جبکہ کوئٹہ میں گیس پریشر کا مسئلہ سنگین ہو گیا ہے۔صارفین کو امور خانہ داری نمٹانے میں مشکلات درپیش ہیں، ترجمان کے مطابق سیلابی ریلہ ختم ہونے کے بعد صورتحال بہتر ہونے پر پائپ لائنز کی مرمت کا کام شروع کیا جا ئیگا واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بولان میں بارشوں کے باعث آنے والے سیلابی ریلے شکار پور سے کوئٹہ آنے والی 2 گیس پائپ لائنیں بہا کر لے گئے پائپ لائنیں بہہ جانے کی وجہ سے مستونگ، قلات، پشین اور زیارت کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی۔جب کہ کوئٹہ میں بھی گیس پریشر کم ہو گیادوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق صورتحال بہتر ہونے پر پائپ لائنوں کی مرمت کا کام شروع کر دیا جائے گا۔علاوہ ازیں بولان میں سیلاب سے متاثرہونیوالی سوئی سدرن گیس کمپنی کی دو پائپ لائنز کی مرمت کا کام شروع نہیں ہوسکا، ترجمان سوئی سدر ن گیس کمپنی کوئٹہ کاشف صدیقی کے مطابق گزشتہ روز بولان ندی میں سیلاب کی وجہ سے متاثر ہونے والی 24اور12انچ قطر کی دو پائپ لائنز کی مرمت کے لئے سبی میں ٹیم کو اسٹینڈ بائے رکھا گیا۔جبکہ لائنز کی مرمت کا کام رابطہ سڑکوں کے بہہ جانے اور بولان ندی میں پانی کی سطح کم نہ ہونے کی وجہ سے شروع نہیں کیا جاسکا، انہوں نے کہا کہ سوئی گیس حکام صوبائی حکومت، این ایچ اے، پی ڈی ایم اے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں جوں ہی پانی سطح کم ہوگی اور رابطہ سڑکیں بحال ہونگی پائپ لائنز کی مرمت شروع کردی جائیگی انہوں نے امید ظاہر کی کہ آج پائپ لائنز کی مرمت کا کام شروع ہونے کا امکان ہے۔