کوئٹہ: دودھ کی قیمت 125 روپےفی لیٹر

  • August 11, 2020, 2:08 pm
  • National News
  • 181 Views

کوئٹہ میں دودھ کی قیمتوں میں 15 روپےفی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد اب دودھ کی قیمت 110 سےبڑھ کر 125روپے ہوگئی۔

دکانداروں کے مطابق دودھ کی قیمت میں ڈیری فارم والوں نےاضافہ کیا ہے، ہمیں بھی قیمت بڑھانا پڑی، ہمیں دودھ مہنگا ملے گا تو ہم سستا فروخت نہیں کرسکتے۔

دوسری جانب صدرڈیری فارم ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ دودھ کی قیمت میں مہنگائی کی وجہ سے اضافہ کیاگیا ہے، ڈیری فارم سے دودھ 110 روپے فی لیٹر دے رہے ہیں۔

صدرڈیری فارم ایسوسی ایشن الطاف گجر کا کہنا ہے کہ دکانوں پر 125 روپے میں دودھ فروخت کرنا ظلم ہے، دکانداروں کو دودھ کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ نہیں کرناچاہیے۔

اس ضمن میں صدرڈیری فارم ایسوسی ایشن نے پرائس کنٹرول کا اجلاس آج طلب کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ امید ہے دودھ کی مناسب قیمت طے ہو جائے گی۔